ڈی ایس پی سے لیکر آئی جی تک کے پولیس افسران کیخلاف تحقیقات شرو ع ہو گئیں

October 1, 2015 3:40 pm0 commentsViews: 30

اثاثوں کی چھان بین، بیرون ملک کاروبار میں ملوث افسران کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر ہوں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب، ایف آئی اے، رینجرز اور حساس ادارے مالی بے قاعدگیوں میں ملوث اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف حرکت میں آگئے ہیں۔ اس سے پہلے انسپکٹر سطح تک کے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن اب ڈی ایس پی سے لے کر آئی جی تک کے افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سب سے پہلے افسران کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کی گئی ہے اور پھر ان کے کاروبار کے بارے میں بھی چھان بین تیز کر دی گئی ہے ان پولیس افسران کے کراچی، لاہور، اسلام آباد، دبئی، لندن، امریکا، سنگا پور، ملائیشیا سمیت کئی ممالک تک کاروبار پھیلا ہوا ہے ان کے بارے میں بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں اور پھر تمام معلومات کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کئے جائیں گے۔

Tags: