آل پاکستان مسلم لیگ کے یوم تاسیس سے پرویز مشرف خطاب کریں گے

October 1, 2015 3:41 pm0 commentsViews: 23

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کا پانچواں یوم تاسیس ’’ تجدید عہد وفا‘‘ آج یکم اکتوبر 2015 ء کو جونا گڑھ لان گلشن اقبال میں منعقد ہوگا جس سے اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف خطاب کریں گے۔ اس بات کا اعلان اے پی ایم ایل کراچی کے صدر احمد حسین نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلم منیائی، مصطفی مرزا، امیر زیب آفریدی، لیاقت ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ احمد حسین نے کہا کہ تمام مسلم لیگی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اس ملک کی تقدیر بدل دیں گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ اور تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔