سونا 100 روپے سستا

October 1, 2015 3:43 pm0 commentsViews: 29

کراچی( نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت1120 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی‘ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت100 روپے کمی سے45600 ‘دس گرام سونے کی قیمت86 روپے کمی سے39085 روپے اور چاندی کی فی تولہ قیمت650 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Tags: