کراچی میں ماہ ستمبر میں 75 افراد دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے

October 1, 2015 3:46 pm0 commentsViews: 29

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار‘ پاک فضائیہ کا افسر‘ 2 صحافی اور 4 خواتین بھی لقمہ اجل بن گئے
ٹوکے کے وار سے 2 افراد قتل‘ تشدد زدہ لاشیں برآمد‘ رینجرز اور پولیس آپریشن کے باوجود دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ
کراچی( کرائم ڈیسک) ماہ ستمبر میں شہر قائد میں دہشت گردوں کا راج رہا‘ رینجرز‘ پولیس اور حساس اداروں کےآپریشنز کے باوجود پورے مہینے میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے5 پولیس اہلکاروں‘ پاک فضائیہ کے ایک اہلکار سمیت 75 افراد جاں بحق ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر کو شہر میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 3 افرادکو قتل کردیا گیا‘2 ستمبر کو دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس اہلکار لیاقت کو شہید کیا جبکہ ملزمان نے اسکول ٹیچرز سمیت2 خاتون کو قتل کرکے لاشیں پھینکیں‘ 3 ستمبر کو لیاری میں ایک شہری کو قتل کیا گیا‘ 4 ستمبر کو فائرنگ سے3 افراد لقمہ اجل بنے‘5 ستمبرکو فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوا‘ 6 ستمبر کو قتل و غارت کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا‘ 7 ستمبر کو ابراہیم حیدری میں اینٹی کرپشن کے اہلکار غلام عباس کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا‘8 ستمبر کو شاہراہ نور جہاں میں اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے اہلکار رئوف رشید سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے‘ 9 ستمبر کو صحافی آفتاب عالم‘ میاں بیوی اور بچوں سمیت 9 افراد قتل کئے گئے‘10 اور 11ستمبر کو ایک ایک ‘12 ستمبر کو 3 ‘ 13 ستمبر کو ایک 14 ستمبر کو 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا‘15 ستمبر کو موچکو میں پاک فضائیہ کے اہلکار افتخار سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا‘ 16 ستمبر کو فائرنگ سے2افراد جاں بحق ہوگئے‘17 ستمبر کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوا‘18 ستمبر کو 5 افراد دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے‘19 اور 20 ستمبر کو ایک‘ ایک اور 21 ستمبر کو 3 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے‘22 ستمبر کو پاکستان بازار میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے آر آر ایف کے اہلکار شیر علی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا‘23 ستمبر کو ایک جبکہ 24 ستمبر کو خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کیا گیا‘عید الاضحی کے3 روز 25‘26 اور 27 ستمبر کو فائرنگ سے 3 افراد لقمہ اجل بنے‘28 ستمبر کو ٹوکے کے وار سے 2 افراد کو قتل کیا گیا‘ 29 ستمبر کو 2 تشدد زدہ لاشیں ملی جبکہ30 ستمبر بروز بدھ فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ٹریفک پولیس اہلکار ذوالفقار سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

Tags: