حافظ آباد میں ملزم کی4 بچوں سے جنسی زیادتی

October 1, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 23

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ڈسٹرکٹ بار کا واقعے کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان
حافظ آباد‘ لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے‘ حافظ آباد پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرکے3 مقدمات درج کرلئے‘ نواحی گائوں چھنی ہنجرانواں میں ملزم عمران عرف چیئرمین گائوں میں اسنوکر اور کمپیوٹر گیمز کی دکان کھول رکھی ہے جہاں کم سن بچوں کا آنا جانا تھا‘ تھانہ ونیکے تارڑ میں درج مقدمات کے مطابق ملزم نے6 سالہ باقر اور6 سالہ محمد کمیل‘ 2سگے بھائیوں محمد حسین اور محمد حسن کیساتھ زیادتی کی‘ پولیس نے ملزم و بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونہ جات بھی فارنسک لیبارٹری بھجوادیئے‘ دوسری جانب متاثرہ بچوں کا کہنا تھا کہ وہ کھانے پینے کی چیز لینے دکان پر جاتے تو وہاں ملزم انہیں ڈرا دھمکا کر غلط حرکتیں کرتا اور ان کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتا‘ ڈسٹرکٹ بار نے واقعے کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

Tags: