داعش کا جوہری سونامی سے50 کروڑ افراد کو مارنے کا منصوبہ

October 1, 2015 3:48 pm0 commentsViews: 28

داعش مغرب کیخلاف جوہری سونامی لانے کی تیاری کر رہی ہے، زندگی میں اتنی دہشت ناک تنظیم نہیں دیکھی
10 دن کے دوران آنکھوں کے سامنے لوگوں کو قتل ہوتے ہوئے دیکھا ، جرمن صحافی کے ہوشر با انکشافات
لندن( نیٹ نیوز) ایک جرمن صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش مغرب کیخلاف جوہری سونامی لانے کی تیاری کررہی ہے‘ 75 سالہ جورجن نے اس بات کا انکشاف جنگجو تنظیم کے ساتھ 10 دن گزارنے کے بعد کیا ہے‘ برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی دہشت ناک تنظیم نہیں دیکھی ہے جورجن نے بتایا اب وہ 10 دن اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ کے عنوان سے کتاب لکھ رہے ہیں جس میں بہت بڑے انکشاف کئے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنی آنکھوں کے سامنے لوگوں کو قتل ہوئے‘شہریوں کو سزائیں ہوتے ہوئے دیکھا ہے‘ انہوں نے مزید بتایا کہ شروع میں اس کے جنگجوئوں سے اسکائپ پر بات ہوتی تھی‘ انہوں نے اپنے علاقے میں آنے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے بتایا کہ داعش کا مستقبل میں منصوبہ بڑا خوفناک ہے وہ مغرب اور ہر اس ملک کیخلاف جو ان کی خلافت کا انکاری ہے میں جوہری سونامی لانا چاہتے ہیں‘ وہ 50کروڑ افراد کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتے ہیں۔

Tags: