سعودی عرب کے ساتھ رشتے ہمالیہ کی طرح بلند ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

October 1, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 21

وزیراعلیٰ ہائوس میں سعودی اسسٹنٹ قونصل جنرل سے گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سعودی عرب کے اسسٹنٹ قونصل جنرل ماجد راشد بن سعدان نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی‘ وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ سعودی عرب کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو حج آپریشن اور منیٰ میں پیش آنیوالے سانحہ کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا‘ جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ہماری دوستی اور رشتہ ہمالیہ کی طرح بلند ہے‘ مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی جانب سے تعاون پر وزیراعلیٰ سندھ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحائف بھی پیش کئے۔

Tags: