ممبئی ٹرین دھماکوں کے5 ملزمان کو سزائے موت کا حکم

October 1, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 19

عدالت نے7 ملزمان کو عمر قید کی سزائیں سنائی، ممبئی میں ٹرین میں دھماکے2006 میں ہوئے تھے
ممبئی( نیوز ڈیسک) ممبئی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2006 ء میںممبئی ٹرین دھماکے کے کیس میں پانچ افراد کو سزائے موت اور دیگر سات مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی‘ ملکی و غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز بھارت کے شہر ممبئی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ممبئی ٹرین حملہ کیس کی سماعت ہوئی‘ اس موقع پر ٹرین حملہ کیس میں ملوث 12 ملزمان وکلاء کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے‘د ونوں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹرین دھماکے میں جرم ثابت ہونے پر5 افراد کو سزائے موت جبکہ7 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی‘ اس موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے‘ اور سزا پانے والے مجرموں کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت سے جیل منتقل کیا گیا۔

Tags: