گلشن اقبال‘خاتون ڈکیت نے ساتھیوںسے ملکر جیولری شاپ لوٹ لی

October 1, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 41

خریداری کے روپ میں داخل ہو کر ملزمان نے اسلحہ کے زور پر جیولر اور عملے کو یرغمال بنالیا اور 2 لاکھ لیکر فرار ہوگئے
سیکورٹی گارڈ ڈکیتی وارداتوں سے بے خبر‘ مالک شاپ نے بھی بیان بدل دیا‘ واقعہ مشکوک ہے‘ پولیس
کراچی(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال میں جیولرز شاپ پرپراسرار ڈکیتی،خاتون سمیت دو ملزمان دولاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے رم جھم پلازہ میں واقع ایان جیولرزشاپ میں خاتون ایک شخص کے ساتھ داخل ہوئی اور طلائی زیورات کی خریداری کے غرض سے زیورات دیکھنا شروع کیا اس دوران ایک اور شخص دکان میں داخل ہوا اور اسلحہ نکال کر دوکاندار پر تان لیا اورساتھ ہی خاتون اور اسکے ساتھی نے بھی اسلحہ نکال لیااوردکان سے ڈیڑھ سے دولاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئی جبکہ سامنے رکھے گئے طلائی زیورات کو نہیں لوٹا،پولیس کے مطابق جیولر شاپ کے مالک کے بیانات میں تضاد ہے ،اور دکان میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں تھے جبکہ سیکیورٹی گارڈ کو بھی ڈکیتی کا علم ہی نہیں ہوسکا ،اور مالک لوٹی گئی رقم کے حوالے سے بھی بار بار بیان تبدیل کر رہا ہے ،تاہم پولیس واقعے کی تمام زاویے سے تفتیش کر رہی ہے اور ڈکیتی کی واردات ہونے اور نہ ہونے کے حوالے سے بھی شواہد جمع کر رہی ہے۔

Tags: