سانحہ30 ستمبر و یکم اکتوبر کے شہداء کی برسی

October 1, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سانحہ حیدر آباد(30 ستمبر) اور سانحہ سہراب گوٹھ ( یکم اکتوبر) کے شہداء کی برسی ملک بھر میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانہ کے اجتماعات ہوئے۔ مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گرائونڈ میں ہوا جس میں مولانا تنویر الحق تھانوی نے فاتحہ خوانی کی اور دعا کرائی۔