پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

October 1, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 25

اسلام آباد (یو پی پی) حکومت نے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اکتوبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی بلکہ پیٹرولیم مصنوعات کی ستمبر کے ماہ کی قیمت برقرار رکھی جائے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں 10 پیسے فی لیٹر کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت74.3 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Tags: