علی مدد جتک کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، بلاول بھٹو

October 1, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 43

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی بلوچستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیہ مدد جتک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقام کارروائی قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ کوئٹہ میں مسلح افراد نے علی مدد جتک پر حملہ کیا لیکن تعجب کی بات ہے کہ بلوچستان کی اتحادی حکومت نے اس حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے خود علی مدد جتک کو گرفتار کرلیا۔

Tags: