عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں آپریشن 4 غیر ملکی باشندے گرفتار

October 2, 2015 12:11 pm0 commentsViews: 18

بلدیہ ٹائون پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ایک سیکورٹی گارڈ ہے‘ کھارادر سے مقابلہ کے بعد ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن‘4 غیر ملکی باشندے گرفتار‘ بلدیہ ٹائون اور کھارا در پولیس کی کارروائیاں‘3 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران4 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا‘ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ غیر ملکی باشندے غیر قانونی طور پر مقیم تھے ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا‘ ادھر بلدیہ ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان محمد سفر اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ایک ریپیٹر‘ ایک ٹی ٹی پستول‘ 3موبائل فونز اور 80 ہزار سات سو روپے نقدی برآمد کرلی‘ایس پی بلدیہ ٹائون اعجاز ہاشمی نے بتایا کہ ملزم محمد عرفان انڈس سیکورٹی کمپنی کا گارڈ اور بینک ڈکیتی میں معاونت کرتا ہے‘ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے‘ ادھر کھارادر پولیس نے جوڑیا بازار کے قرب مقابلے کے بعد ایک ملزم عامر شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

Tags: