بجلی 2 روپے19 پیسے سستی، عوام کو20 ارب کا ریلیف ملے گا

October 2, 2015 12:10 pm0 commentsViews: 22

نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے
اسلام آباد( آئی این پی) حکومت نے عوام کو بجلی نرخوں میں کمی کی نوید سنا دی، نیپرا نے بجلی 2 روپے19 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیپرا نے جون میں استعمال کی گئی بجلی کے نرخوں میں2.19 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ جبکہ جولائی میں استعمال کی گئی بجلی2.13 روپے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے صارفین کو مجموعی طور پر20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

Tags: