وحید مراد ( مرحوم) کی 76 ویں اسالگرہ آج منائی جائے گی

October 2, 2015 12:16 pm0 commentsViews: 25

کراچی( کلچرل رپورٹر) پاکستان کی فلم انڈسٹری میں چاکلیٹی ہیرو کا خطاب حاصل کرنے والے سپر ہٹ فلموں کے اداکار وحید مراد( مرحوم) کی76ویں سالگرہ آج 2 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ 1938ء میں کراچی میں پیدا ہونے والے وحید مراد کے والد نثار مراد بر صغیر کے وقت سے فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے، جنہوں نے پاکستان میں بے شمار کامیاب اور یادگار فلمیں بنائیں۔ اداکار وحید مراد کو ہدایت کار ایس ایم یوسف نے اپنی فلم اولاد میں متعارف کرایا انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں150 سے زائد فلمیں بنائیں بطور ہیرو اور فلم ساز ان کی پہلی فلم ہیرا اور پتھر تھی جب کہ ان کی آخری فلم ہیرو تھی اداکار وحید مراد( مرحوم) کے پرستاروں کی تنظیم وحید مراد لوورز کلب کی جانب سے آج ان کی سالگرہ کے موقع پر پر خصوصی تقریب منعقد کی جائیگی۔

Tags: