پہلا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو131 رنز سے شکست دیدی

October 2, 2015 12:20 pm0 commentsViews: 28

پاکستان نے مقررہ50 اووز میں259 رنز بنائے، جواب میں زمبابوے کی ٹیم128 رنز پر ڈھیر ہو گئی
عماد وسیم61، سرفراز احمد44 رنز اور رضوان نے ناقابل شکست75 رنز بنائے، یاسر شاہ نے6 وکٹیں حاصل کیں
ہرارے ( اسپورٹس ڈیسک) محمد رضوان اور عماد وسیم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں131 رنز سے ہرا دیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان نے نا قابل شکست75 عماد وسیم نے61 اورسرفراز احمد نے44 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم37 اوورز میں128 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے تمام وکٹیں اسپنر کے حصے میں آئی، یاسر شاہ نے کیریئر میں پہلی بار 6 وکٹیں حاصل کیں، شعیب ملک نے3 اور عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags: