کراچی سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، صدر مملکت

October 2, 2015 12:12 pm0 commentsViews: 32

شہر کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیں، ملک میں بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے
قوم امید کا دامن مضبوط سے تھامے رکھے، کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی ایوارڈ تقریب سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا‘ کراچی کی روشنیاں اور رونقیں بحال ہورہی ہیں‘ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تیسرے اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ صدر مملکت نے کہا کہ قوم امید کا دامن مضبوطی سے پکڑے رکھے اور امید رکھے کہ پاکستان کو اب آگے بڑھنا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کا عمل شروع ہوچکا ہے اور قوم اس عمل میں حصہ دار بن جائے‘ صدر ممنون نے کہا کہ معیشت کا استحکام قومی ایجنڈے کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے ریاست کے تمام ادارے یک جان ہو کر کام کررہے ہیں‘ اس موقع پر صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی کمپنیوں اور افراد میں اچیومنٹ ایوارڈز اور میڈلز بھی تقسیم کئے‘ صدر مملکت نے ایوارڈز دینے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس طرح عمدہ کارکردگی جاری رکھیں گے۔

Tags: