وزیر اعلیٰ سندھ سمیت 6 وزیروں کی تبدیلی پر آصف زرداری تیار

October 2, 2015 12:15 pm0 commentsViews: 23

قائم علی شاہ کی جگہ نثار کھوڑو‘ مراد علی شاہ‘ جام مہتاب ڈھر‘ سراج درانی اور سکندر میندوھرو کو وزیر اعلیٰ بنانے کا امکان
مقتدر حلقوں کی جانب سے پیغام پر آصف زرداری کا وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل کرنے سے انکار‘ پھر راضی ہوگئے‘ صلاح مشورے جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں آئندہ ایک ہفتہ میں اہم سیاسی وانتظامی تبدیلیوں کی ایک مرتبہ پھر بازگشت سنائی دے رہی ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں کوروکنے کے لیے ایک طرف صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کو فعال کیا گیا ہے تو دوسری جانب صوبہ میں احتساب کمیشن کے ذریعہ صوبہ بھر میں نئی قانون سازی کے بعد مالی بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو مقتدر حلقوں کا پیغام مل گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ اور چھ وزراء کی تبدیلی ناگزیر ہے پہلے تو آصف علی زرداری نے انکار کیا لیکن پچھلے چار روز سے صلاح مشوروں کے بعد اب وہ سیاسی وانتظامی تبدیلی کے لیے تیار ہوگئے ہیں اور وزیر اعلیٰ اور6 وزراء کو تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ، ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کے لیے نثار احمد کھوڑو، سید مراد علی شاہ، جام مہتاب ڈہر، آغا سراج درانی اور ڈاکٹر سکندر مینددھرو کے نام لیے جارہے ہیں۔

Tags: