کارکن حضرت عمرؓ کی طرح میرا بھی احتساب کر سکتے ہیں، عمران خان

October 2, 2015 12:20 pm0 commentsViews: 29

ن لیگ کے کارکن میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے اثاثوں کے بارے میں کبھی ان سے پوچھ نہیں سکتے
4 اکتوبر کو حکومت کی میگا کرپشن بے نقاب کرنے کا اعلان، ن لیگ کے32 مقامی رہنما تحریک انصاف میں شامل
لاہور( یو پی پی) مسلم لیگ ( ن) لاہور کے بلال گجر، شیخ فضل الرحمن اور چوہدری عادل سمیت32 مقامی رہنمائوں اور کارکنوں نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اور ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جیسے لوگ حضرت عمر فاروق سے پوچھتے تھے کہ ان کے پاس کپڑے کہاں سے آئے ہیں اسی طرح پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کا احتساب کر سکتے ہیںتاہم مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف اور شہباز شریف سے ان کے اثاثوں کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے۔ کپتان نے 4 اکتوبر کو میگا کرپشن بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا۔

Tags: