سانحہ منیٰ ،شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کی تعداد54ہوگئی

October 2, 2015 12:21 pm0 commentsViews: 25

12زخمی حالت میں جدہ اور مکہ کے اسپتالوں میں زیرعلاج، 110حجاج تاحال لاپتہ
پاکستانی سفارتخانے کو مزید4میتیں پاکستان لانے کیلئے لواحقین کی جانب سے درخواستیں موصول
جدہ، اسلام آباد( یو پی پی) سانحہ منیٰ میں شہید زخمی اور لاپتہ پاکستانیوں کی نئی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ بھگدڑ سے57 پاکستانی حجاج شہید ہوئے جبکہ 110 ابھی تک لا پتہ ہیں۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق12 زخمی پاکستانی جدہ اور مکہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ اب تک بھگدڑ سے 57 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جن میںسے21 کی تدفین کی جا چکی ہے۔ 355 لاپتہ پاکستانی حجاج کی تفصیلات اکٹھی کی جا چکی ہیں۔ 110 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور پاکستانی سفیر منظور الحق نے سعودی وزیر حج سے ملاقات کی، ملاقات میں سانحہ منیٰ پر گفتگو کی گئی۔ دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے کو مزید4 شہداء کے لواحقین کی میتیں پاکستان لانے کی تحریری درخواستیں موصول ہوئی ہے۔ پاکستان نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان شہداء کو بغیر اطلاع اور نا معلوم افراد قرار دے کر نہ دفنایا جائے۔ سانحہ منیٰ میں اگر کوئی پاکستانی گرفتار ہے تو اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

Tags: