لکس اسٹائل ایوارڈز، نامعلوم افراد بہترین فلم قرار

October 2, 2015 12:27 pm0 commentsViews: 27

جاوید شیخ بہترین اداکار ٹھہرے، سید نور کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈز دیا گیا
علی ظفر اور راحت فتح علی کی عمدہ پرفارمنس، ماہرہ خان اور فواد خان نے کمپیئر نگ کے فرائض انجام دیے
کراچی( کلچرل رپورٹر) لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں فنکاروں کا میلہ لگ گیا۔ ملک بھر سے ماضی اور حال کے مقبول فنکاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ تاہم اس دوران کچھ بد مزگی دیکھنے میں آئی۔ فلم نامعلوم افراد بہترین فلم قرار، بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی نا معلوم افراد کے نبیل قریشی کے حصہ میں آیا۔ فلم نا معلوم افراد میں ہی بہترین اداکاری کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ جاوید شیخ کے حصے میں آیا۔ معروف ہدایت کار سید نور کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ معروف گلوکار علی ظفر، راحت فتح علی خان کی گائیکی نے بھی ایوارڈ شو میں رونقیں بڑھا دیں۔ کمپیئرنگ کے فرائض ماہرہ خان اور فواد خان نے سر انجام دئیے۔ اے آر وائی کے پیارے افضل نے پانچ ایوارڈ حاصل کرکے ٹی وی ایوارڈ سمیٹ لئے جس میں بہترین ٹی وی سیریل بھی شامل تھی۔ عائزہ خان نے بطور بہترین اداکارہ، خلیل الرحمن قمر نے بہترین مصنف اور ندیم بیگ نے بہترین ڈائریکٹر کے طور پر ایوارڈ حاصل کئے۔ آمنہ اسماعیل کو بہترین خاتون ماڈل اور شہزاد نور کو بہترین مرد ماڈل قرار دیا گیا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی جانب سے آٹھ طلبہ و طالبات کو طلعت حسین اور عمران اسلم کے ذریعے اسناد دی گئیں۔

Tags: