بزرگ شہریوں کا عالمی دن، دارالسکون کے تحت واک کا انعقاد

October 2, 2015 12:26 pm0 commentsViews: 24

سسٹررتھ لیوس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات و اداروں کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ( پ ر) بزرگ شہریوں کے عالمی دن ’’World Elder Day ‘‘ پر دار السکون کے تحت مزار قائد تا ایم اے جناح روڈ واک کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ادارے کی سربراہ سسٹررتھ لیوس، مورس خورشید، محمد علی گوہر، سیمنا و ایٹمبی، فائزہ جاوید، انور حسین صدیقی، طارق سیموئل و دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ معذورین کی تنظیموں کے نمائندگان اور شہر کراچی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے شرکت کی۔ امسال واک کا لوگو تھا بزرگ ہمارا اثاثہ، واک کے مرکزی اسپانسر میجی سمیت جن دیگر اداروں نے شرکت کی ان میںOBS فارما، ہندو کونسل، لائنز کلب انٹر نیشنل، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، انفاق فائونڈیشن و دیگر شامل تھے۔ واک کے اختتام پر شرکاء کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔