بھارت میں5 سالہ بچہ کالے جادو کی بھینٹ چڑھ گیا

October 2, 2015 12:27 pm0 commentsViews: 21

ریاست آند ھر اپردیش کے ضلع براکسم میں بچے کا سر تن سے جدا کرکے خون کا گھر میں چھڑکائو
ملزم کو گائوں والوں نے تشدد کے بعد درخت سے باندھ کر تیل چھڑک کر آگ لگا دی
نئی دہلی( یو پی پی) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں5 سالہ بچے کو کالے جادو کی بھینٹ چڑھا کر قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پراکسم کے گائوں پوکورو میں تری مالا رائو نامی شخص نے 5 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے جانے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کرنے کے بعد اس کا خون برتن میں جمع کیا اور گھر میں اس خون کا چھڑکائو کیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی ماں بچے کو بچوں کی نگہداشت کے سینٹر چھوڑ گئی تھی واپس آنے پر بچہ نہ ملنے پر اسے پتا چلا کہ وہ رائو کے ساتھ گیا ہے تو وہ اپنے عزیزوں کے ساتھ ملزم کے گھر گئی جہاں تالا پڑا ہوا تھا۔ تالا توڑنے پر بچے کا سر اور دھڑ ملا۔ گائوں والوں نے رائو کو ڈھونڈنے کے بعد اس کو باندھ کر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی تاہم پولیس نے ملزم کو مرنے سے بچا لیا اور اس کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔

Tags: