سندھ بھر کی کو آپریٹو سوسائٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا امکان

October 2, 2015 12:27 pm0 commentsViews: 15

بدعنوانیوں کی شکایات پر چھان بین کرنے کا فیصلہ‘ صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو کی زیر صدارت اجلاس
کراچی کی 428 سوسائٹیز کو نوٹس جاری کرکے مکمل ریکارڈ اور مالی امور کی تفصیلات پیش کرنے کا انتباہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے بھر کی کو آپریٹو سوسائٹیز میں بد عنوانیوں کی شکایات کے بعد چھان بین کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کراچی کی چار سو اٹھائیس سوسائٹیز سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ بھر کی سوسائٹیز میں بد عنوانیوں کی شکایات پر تمام ایڈمنسٹریٹرز کوبھی ہٹانے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور کو آپریشن ڈاکٹر سکندر میندھرو کی زیر صدارت کو آپریٹو سوسائٹیز سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کو آپریٹو سوسائٹیز کے متعلق بد عنوانیوں کی شکایات کا جائزہ لیاگیا کہ سندھ بھر کی سوسائٹیز کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی۔ شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی کی428 سوسائٹیز کو نوٹس جاری کرکے انہیں اپنے مکمل ریکارڈ اور مالی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ بھر کی سوسائٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن پہلے مرحلے میں تمام سوسائٹیز کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی اس کے بعد ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹایا جائے گا۔

Tags: