دپیکا نے وومن آف دی ایئر کاایوارڈ اپنے نام کرلیا پریانکا کیلئے سلمان خان کانیک خواہشات کا اظہار

October 2, 2015 12:30 pm0 commentsViews: 25

بین الاقوامی ٹی وی سیریز میں کام کرنے کو خوش آئند کہا ہے
مداحوں سے کہا ہے کہ وہ اس ٹی وی سیریز کو ضرور دیکھیں
ممبئی( آن لائن) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے وومن ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے تہلکہ مچا نے والی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈو کون نے جی کیو ایوارڈز میں وومن آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا نے اس سال یہ دوسرا بڑا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے اپنی پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ انڈسٹری میں تہلکہ خیز انٹر ی دینے والی دپیکا پڈوکون آج کل اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں۔ اور ایک کے بعد ایک ایوارڈ اپنے نام کر رہی ہیں۔ دپیکا پڈو کون وومن آف دی ایئر کا اعزاز رواں سال جون میں ہونے والے آئیفا ایوارڈ میں بھی حاصل کر چکی ہیں۔

Tags: