پاک بھارت کرکٹ سیریز دسمبر میں کھیلی جائیگی، شہریار خان

October 2, 2015 12:32 pm0 commentsViews: 23

کرکٹ کھیلنے کیلئے ہم بھارت کے پیچھے نہیں بھاگ رہے ہیں، مزید بات چیت آئی سی سی اجلاس میں ہوگی
وزیراعظم نواز شریف چاہتے ہیں کہ کرکٹ آگے بڑھے، سابق کرکٹر بھی حمایت کرتے ہیں، چیئرمین پی سی سی بی
نئی دہلی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی اس حوالے سے مزید بات چیت آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں ہوگی، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر جگ موہن ڈالمیا کے انتقال پر افسوس کیلئے آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ ہم دبئی میں اس دورے کیلئے بات چیت کرینگے اور بھارت اپنا پروگرام بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکتوبر کے آخر تک انتظار کرینگے جس کے بعد متبادل منصوبے پر غور ہو سکتا ہے۔ چیئر مین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھی چاہتے ہیں کہ کرکٹ آگے بڑھے، بہت سے سابق کرکٹرز نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان زیادہ بھارت کے پیچھے نہ بھاگے تو شہر یار خان نے کہا ہم بھارت کے پیچھے نہیں بھاگ رہے۔

Tags: