امریکی کمیونٹی کالج میں فائرنگ سے20 افراد ہلاک

October 2, 2015 12:40 pm0 commentsViews: 17

فائرنگ کے واقعہ میں درجنوں افراد زخمی، ایک حملہ آور گرفتار، دوسرا فرار ہو گیا
رواں سال2015 کے دوران تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا19 واں واقعہ ہے
اوریگون ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوریگون کے ایک کمیونٹی کالج میں فائرنگ سے20 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ شہرروز برگ کے ایک کمیونٹی کالج میں پیش آیا۔ کالج میں دو حملہ آور داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں درجنوں زخمی بھی ہوئے تاہم گھیرائو کے بعد ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایک فرار ہوگیا۔ 2015ء کے دوران امریکی تعلیمی اداروں میں یہ فائرنگ کا انیسواں واقعہ ہے۔

Tags: