گرمی کی شدت، لو لگنے سے9شہری اسپتال پہنچ گئے

October 2, 2015 12:36 pm0 commentsViews: 36

جسم میں پانی کی کمی سے طبیعت بگڑنے پر مریضوں کو مختلف اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں طبی امداد فراہم کی گئی
آج شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آئیگی درجہ حرارت38 سے40 ڈگری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر دوسرے روز بھی بر قرار رہی لو لگنے اور جسم میں پانی کی کمی سے9 افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ جنہیں مختلف اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔ جمعرات کو گرم موسم کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سینئر میڈیکل ڈائریکٹر سلمیٰ کوثر کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران لیاقت آباد میٹرنٹی اسپتال عمر خان ڈسپنسری، ثمن آباد ڈسپنسری ، بوہرہ آباد ڈسپنسری و دیگر میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ9 مریضوں کو لایا گیا تھا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج جمعہ کو شہر میں گرمی کی شدت میں قدرے کمی آئے گی۔ اور درجہ حرارت38 سے40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Tags: