حکومت کی دریا دلی، ایک وزیر کیلئے300 کلو میٹر سٹرک بنا ڈالی

October 2, 2015 12:38 pm0 commentsViews: 20

انکشاف پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات سخت برہم، جنوبی روٹ کیلئے ایک روپیہ نہیں رکھا گیا
اسلام آباد( یو پی پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئر مین دائود خان اچکزئی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی پیشرفت، تخت بھائی پل کے ڈیزائن اور بجٹ پر نظر ثانی ، کوئٹہ چمن روڈ اور وزارت مواصلات کی گزشتہ سال کی سالانہ رپورٹ پر تفصیلی بحث ہوئی۔ ارکان نے ایک وفاقی وزیر کیلئے300 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کے انکشاف پر سخت برہمی اور تشویش کا اظہار کیا اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں بجٹ میں اقتصادی راہداری منصوبے کے جنوبی روٹ کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں رکھا گیا۔

Tags: