ششی کپور کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائیگا

October 2, 2015 12:54 pm0 commentsViews: 24

ممبئی(یو پی پی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ششی کپور کو جاگران فلم فیسٹیول میں ’’ لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ایوراڈ سے نوازا جائے گا۔بالی ووڈ نگری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار ششی کپور کی خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے اور ممبئی میں4اکتوبر تک جاری رہنے والے ‘‘جاگران’’ فلم فیسٹیول میں انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ رواں سال انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Tags: