بول ٹی وی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

October 2, 2015 12:46 pm0 commentsViews: 29

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت جمعرات کو پیمرا کی جانب سے بول ٹی وی کی بندش اور صحافیوں کو ملازمت نکالے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بندش کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل واجد رضا اصفہانی نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے بول ٹی وی کا لائسنس منسوخ کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بول ٹی وی کی بندش سے سیکڑوں صحافی اور ٹٰیکنیکل عملہ بے روزگار ہوگیا ہے اور سیکڑوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس صورت حال کا فوری نوٹس لے اور صحافیوں کے روزگار کا فوری انتظام کیا جائے اور بول ٹی وی لائسنس بحال کیا جائے ۔

Tags: