لیاقت آباد میں منی چینجر کے ملازم سے 5لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ۔ لوٹ مار کے مزید واقعات

October 2, 2015 12:53 pm0 commentsViews: 30

شریف آباد انڈرپاس کے قریب منی چینجرز کا رائیڈر نوید نوٹوں سے بھرابیگ لے جارہا تھا کہ لٹ گیا، ڈاکو فرار ہوگئے
کراچی (کرائم رپورٹر)شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد انڈر بائی پاس کے قریب پاکستان کرنسی ایکسچینج راشد انٹرپرائز کے رائیڈر نوید سے مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے سے بھرا بیگ لے کر لیاری ایکسپریس وے کے طرف فرار ہوگئے،ایس ایچ او فیض شاہ کا کہنا ہے کہ رائیڈر نوید نارتھ ناظم آباد میں واقع منی ایکسچینج کمپنی سے 12 لاکھ 8ہزار 8سو روپے لے کر ہیڈ کوارٹر جارہا تھا کہ مسلح چھ ملزمان نے مذکورہ مقام پر اسلحہ کے زور پر روک کر 5 لاکھ روپے سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے ، ملزمان شکل وصورت سے بلوچ اسپیکنگ معلوم ہوتا ہے ، پولیس نے مذکورہ مقام پر لگے سی سی ٹی وی کمروں کی ریکارڈنگ اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

شاہراہوں پر اندھیرے کے باعث لوٹ مار اور حادثات میں اضافہ
بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ الیکٹریکل و میکینکل کی عدم دلچسپی کے باعث اسٹریٹ لائٹس خراب
کراچی(سٹی رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ الیکٹریکل و مکینیکل کے چیف انجینئر اور عملے کی ناقص کارکردگی نے شہر کی مصروف شاہراہوں کو اندھیروں میں ڈوبو دیا،شاہراہوں پر اندھیرے کے باعث حادثات میں خطرناک اضافے کے ساتھ ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیاتفصیلات کے مطابق کے ایم سی کے محکمہ الیکٹریکل و مکینیکل کے چیف انجینئر اور افسران کی عدم دلچسی اور ناقص کار کردگی کے باعث شہر کے مختلف شاہراہوں سمیت انڈر پاسز میں اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے سبب شہریوں کو شدید کوفت اور اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سہراب گوٹھ انڈر پاس،لیاقت آباد انڈر پاس ،ناظم آباد انڈر پاس سمیت شہر کی اہم شاہراہیں ایم اے جناح روڈ،نیو پریڈی اسٹریٹ،نیو ایم اے جناح روڈ ،زیب انساء اسٹریٹ ،شاہراہ پاکستان ،کورنگی روڈ،ناظم آباد فلائی اوور، شاہراہ پاکستان ،دائوڈ پوتہ روڈ ،عبدللہ ہارون روڈ ،نارتھ کراچی 5000 روڈ،نیو پریڈی اسٹریٹ سمیت شہر کی چھوٹی بڑی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کے ساتھ ساتھ چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

Tags: