شیرشاہ، کے ایم سی ماڈل اسکول پر مسلح افراد کا قبضہ

October 2, 2015 1:10 pm0 commentsViews: 45

اسکول سے بچوں اور اساتذہ کو باہر نکال کر فرنیچر سڑک پر پھینک دیا
کے ایم سی کا عملہ بے بس، پولیس کا مسلح افراد کے خلاف کارروائی سے انکار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں جمعرات کے روز اس وقت صورتحال عجیب وغریب اور خوفناک ہوگئی جب مسلح افراد نے کے ایم سی کے تحت چلنے والے ’’ماڈل اسکول‘‘کا فرنیچر نکال کر سڑک پر پھینک دیا اور اسکول پر قبضہ کرکے بیٹھ گئے جس کے باعث اساتذہ اور بچے خوفزدہ ہوگئے اس صورتحال میں فوری طور پر بچوں کے والدین پہنچ گئے اور اپنے بچوں کو ساتھ لیکر گھروں کو چلے گئے، دوسری جانب اساتذہ اور اسکول کا عملہ خوفزدہ ہوکر سڑک پر کھڑا ہوگیا انہوں نے کے ایم سی حکام کو بلایا لیکن کے ایم سی کا عملہ بھی مسلح افراد کے سامنے بے بس نظرآیا انہوں نے مسلح افراد سے بات کرنے کی کوشش کی مگر مسلح افراد نے ان سے بات نہیں کی جبکہ پولیس نے کے ایم سی کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔

Tags: