سانحہ صفورا کے3 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

October 2, 2015 1:09 pm0 commentsViews: 15

کراچی(آئی این پی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے تھانہ سچل کے علاقے سے سانحہ صفورا میں گرفتار ملزمان سلطان قمر صدیقی ،حسین عمر صدیقی اور محمد نعیم کو 15 اکتوبر تک 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،ملزمان کو جمعرات کے روز سخت حفاظتی پہرے میں عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمان کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں اور ملزمان پر موجودہ سال مئی میں رضوان گارڈن کے قریب اسماعیلیوں کی بس پر فائرنگ کر کے درجنوں مرد،خواتین وبچوں کے قتل کا الزام ہے۔

Tags: