لاپتہ افراد کیس ،سیکرٹری داخلہ سندھ اور ایس ایچ او ماڑی پور پر جرمانہ عائد

October 2, 2015 1:11 pm0 commentsViews: 15

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق غلط بیانی پر سیکریٹری داخلہ سندھ اور ایس ایچ اور ماڑی پور کو جرمانہ کردیا جب کہ ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے20سے زائد لاپتا افراد سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ ہونے اور غلط بیانی پر فاضل بینچ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سندھ پر 10 ہزار جب کہ ایس ایچ او ماڑی پور پاک کالونی پولیس اسٹیشن پر5 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔

Tags: