پی آئی اے کے پائلٹوں کی ہڑتال، پروازیں منسوخ

October 2, 2015 1:10 pm0 commentsViews: 24

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پائلٹ کا لائسنس معطل کرنے پر پالپا کا شدید احتجاج، کام پر جانے سے انکار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کے پائلٹ کا لائسنس معطل کر نے کے بعد ایک نیا تنازع سامنے آگیا، پی آئی اے کی متعدد اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والی پروازیں جمعرات کو منسوخ کر دی گئیں،پالپا کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی نے کہا کہ سی اے اے نے وجہ بتائے بغیر ایکشن لیا اور پی آئی اے کے پائلٹ کا لائسنس معطل کر دیا جو ایک غیرقانونی عمل ہے،انہوں نے کہا کہ مسافروں کو مشکل اور پرواز کو تاخیر سے بچانے کے لئے پائلٹ نے انتظامیہ کے اصرار پر پرواز آپریٹ کی۔ پالپا کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی نے لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی بے حسی کے باعث دیگر پائلٹس لائسنس کی خاطر لمبی ڈیوٹی سے انکار کردیں تو 40 فیصد پروازیں متاثر ہوں گی،خط کے ذریعے انتظامیہ کو مطلع کیا تھا کہ ان پروازوں پر2 پائلٹس لگائے جائیں تاکہ لائسنس کی معطلی سے بچا جا سکے۔ تنازع کے باعث پی کے 225 اور پی کے226 کراچی مسقط کراچی منسوخ کر دی گئی جس کے تین سو مسافروں کو ہوٹل میں قیام کا اضافی خرچہ بھی اس سے قبل دبئی سے پشاور آنے والی پرواز پی کے284 پالپا تنازع کے باعث منسوخ کی گئی جبکہ کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے207 منسوخ کی گئی جس کے بعد چیئرمین پی آئی اے مسافروں کو چھوڑ کر نجی ایئرلائن سے دبئی روانہ ہوگئے،‘ تربت سے پنجور جانے والی پرواز پی کے517 ‘ کراچی سے رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے 582‘ تربت سے ابوظہبی مسقط جانے والی پرواز پی کے197 ،جبکہ اسلام آباد سے کابل جانے والی پرواز پی کے 251‘ کراچی سے تربت جانے والی پرواز پی کے501 ‘ پنجور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 518 تاخیر کا شکارہوئی۔

Tags: