بالی ووڈ اسٹار کنگنا رناوت ڈیزائنر بن گئیں

October 2, 2015 1:19 pm0 commentsViews: 21

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت معروف فیشن برانڈ کیلئے اپنی فیشن لائن ڈیزائن کررہی ہیں‘28 سالہ اداکارہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ڈیزائننگ کے شعبے میں آکر انہوں نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ رپورٹ کے مطابق اداکارہ خواتین کیلئے رات کے کپڑے ڈیزائن کررہی ہیں‘ علاوہ ازیں ان کے ڈیزائن کردہ کپڑوں میں پانچ قسم کی رینج متعارف کرائی جائیگی‘ جو ان کے پسندیدہ رنگوں پر مشتمل ہوگی‘ اداکارہ نے اپنے ڈیزائنر کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کی رینج میں آرام اور فارمل دونوں قسم کے اسٹائلز کو خیال رکھا گیا ہے‘ اداکارہ نے بات چیت کے دوران بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ ڈیزائنر کی ان پر آمد ہوتی ہے‘ انہوں نے مزید بتایا کہ جب بھی وہ کوئی خوبصورت ڈیزائن دیکھی اور اپنے لئے پسند کرتی ہیں تووہ اس سے مطابقت کرنیکی کوشش کرتی ہیں۔

Tags: