وزیر کچی آبادی نے 50 گھوسٹ ملازمین برطرف کردیئے

October 2, 2015 1:19 pm0 commentsViews: 29

35 ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں 6 سے بڑھا کر 13 ہزار کردی گئیں‘ کچی آبادیوں میں فلیٹس بناکر دینگے‘ صوبائی وزیر
کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی‘ ذوالفقار مرزا کرپشن کرکے امیر ہوا‘ طارق مسعود آرائیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صو با ئی وزیرکچی آبادی طارق مسعود آرا ئیں نے محکمہ کچی آبادی میں 50گھوسٹ ملازمین کو فا ر غ کرنے کا حکم دے دیا ۔صو بائی وزیر نے کرا چی سمیت پور ے سندھ میں وفاق کے ماتحت کچی آبادیوں کو ریگولائرز نہ کر نے پر وفاقی حکو مت تعاون نہیں کررہی کئی مرتبہ خط بھی لکھ چکے ہیں لیکن کو ئی جواب نہیں ملا ۔ ذوالفقا ر مرزا کے بار ے میں پو چھے گئے سوال کے جوا ب میں طارق مسعود آرائیں نے کہا کہ ذوالفقا ر مرزا سے ہم ڈر تے نہیں۔ مرزا نے کرپشن کی اور امیر بن گیا ۔محکمہ کچی آبادی کے11ویں گورننگ باڈی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس صوبا ئی وزیر کچی آبادی طا ر ق مسعود آرا ئیں کی صدارت میں سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ،سیکریٹری کچی آبادی ڈاکٹر محمد نوا ز شیخ ،ڈی جی کچی آبا دی ڈا کٹر بدر جمیل میندھرو ،ڈویژنل کمشنرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔اجلا س کے بعد پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ محکمہ کچی آبا دی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں جس میں محکمہ کچی آبادی نے 50گھو سٹ ملازمین کو فا ر غ کر نے کا حکم دیا ہے اور35ڈیلی ویجیز ملا زمین کی تنخوا ہ 6ہزا ر سے بڑھا کر 13ہزار کر دی گئی ہے انہو ں نے کہا کہ کراچی کی کچی آبا دیو ں میں سہو لتیں نہ ہو نے کے سبب کئی بیما ریاں پھیل رہی ہیں جس کی رو ک تھا م کے لئے منصو بہ بندی کی گئی ہے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ کرا چی کی کچی آبا دیو ں میں دہشت گر د و ں نے اپنی پنا ہ گا ہیں بنا ئی ہیں وزیر اعلیٰ سندھ کے احکا ما ت پر ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کی رہنما ئی میں کمیٹیا ں قا ئم کی جا ئیں گی کمیٹی کا سر برا ہ کمشنر کرا چی ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ کرا چی کی کچی آبا دیو ں کے مکینو ں کو بنیا دی سہولتیں فرا ہم کرنا شہید نظیر بھٹو ،پا ر ٹی کو چیئرمین آصف علی زردار ی کا خوا ب ہے ۔انہو ں نے کہا کہ خا ص طو ر پر کچی آبادیو ں کی تر قی کا بھی حکم دیا ہے جس کے لئے محکمہ کچی آبا دی کی جانب سے کرا چی کی تما م کچی آبا دیو ں میں آبا د کے تعا و ن سے فلیٹس قائم کر کے وہا ں کے مکینو ں کو مالکا نہ حقوق دیئے جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ کچی آبا دی کے ملا زمین کی جانچ پڑ تا ل کی جا ئیگی کو ئی بھی محکمہ میں گھو سٹ ملا زم یا جرائم میں ملو ث نکلا تو اس کے خلا ف قا نو نی کا روا ئی کی جائیگی ۔

Tags: