سنگیتا نے کراچی میں نئی فلم تم ہی تو ہو کی شوٹنگ شروع کر دی

October 2, 2015 1:19 pm0 commentsViews: 48

فلم کی عکس بندی لاہور اور مری میں بھی کی جائے گی، ہدایت کارہ کی کراچی میں پریس بریفنگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف فلم اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے ’’تم ہی توہو ‘‘ کے نام سے نئی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔فلم کی عکس بندی کا آغاز کراچی فارم ہاؤس سے کردیا گیا ۔فلمسٹار فہد اور قراۃ العین فلم کے مرکزی کردار ہوں گے جبکہ فلم کی کہانی سورج بابا نے لکھی ہے ۔یہ بات ہدایت کارہ سنگیتا نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اداکارہ متھیرا ،فہد ،قراۃ العین ،مریم ،لکی ،امبر اور دیگر اداکار بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ میری نئے آنے والی فلم ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ ایک ’’لواسٹوری‘‘ ہے ۔اس فلم کی عکس بندی کراچی ،لاہور اور مری میں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اداکار فہد اور قراۃ العین فلم کے مرکزی کردار ہیں جبکہ مریم آئٹم سونگ کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہم نے نئے اداکاروں اور گلوکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کا موقع دیا ہے ۔جبکہ معروف گلوگار راحت فتح علی خان کا ایک گانا بھی اس فلم میں شامل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم بین الاقوامی معیار ہوگی اور اسے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک میں بھی ریلیز کیا جائے گا ۔

Tags: