متحدہ رہنما محمد انور کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

October 2, 2015 1:17 pm0 commentsViews: 25

گلبہار تھانے میں درج مقدمے میں (ر) سے پیسے لے کر کراچی کے حالات خراب نے کا الزام
متحدہ کی جانب سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، درخواست گزار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلبرگ کے رہائشی نے متحدہ کے لندن میں مقیم رہنما محمد انور کیخلاف ملکی سالمیت کیخلاف کام کرنے اور بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رقم حاصل کرکے شہر کے حالات خراب کروانے پر گلبہار تھانے میں غداری اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے حاجی مرید گوٹھ کے رہائشی عمران بکک نے ملک دشمنوں سے رقم لے کر ملکی سالمیت کیخلاف کام کرنے پر لندن میں مقیم متحدہ کے رہنما محمد انور کیخلاف گلبہار تھانے میں مقدمہ نمبر 148/15 زیر دفعہ153A‘124‘123A‘123 اور B/506 کے تحت درج کرادیا‘ مدعی نے بتایا کہ میرا کسی سیاسی جماعت یا گروپ سے تعلق نہیں‘ صرف اپنے وطن پاکستان سے تعلق ہے اور اسی کی محبت کے جذبے سے سرشار ہو کر مقدمہ درج کرایا۔

Tags: