عوام کو لوٹنے پر4، کے الیکٹرک افسران کیخلاف مقدمہ درج

October 2, 2015 1:22 pm0 commentsViews: 23

نیو کراچی صنعتی ایریا، پولیس کی جعلی بلنگ، زائد بلنگ، ایکسٹرا چارجنگ کے الزام کے تحت شکایت پر کارروائی
جی ایم عمران، جی ایم جہانزیب، ڈی ایم سجاد احمد اور ڈی جی ایم ذیشان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے جعلی بلنگ اور شہریوں کو دھوکہ دے کر لوٹ مار کرنے کے الزام میں کے الیکٹرک کے4 افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا‘ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے ایک شہری کی درخواست پر کے الیکٹرک کے4 افسران جی ایم محمد عمران خان‘ جی ایم جہانزیب ‘ڈی جی ایم سجاد احمد شیخ اور ڈی جی ایم ذیشان کیخلاف مقدمہ نمبر 356/15 زیر دفعہ471،468،420 کے تحت درج کرلیا گیا‘ پولیس نے بتایا کہ مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان زائد بلنگ‘ ایوریج بلنگ‘ ایکسٹرا چارجنگ ‘گھریلو میٹر کو کمرشل ظاہر کرکے لوٹ مارکرتے تھے۔

Tags: