ہائیڈرنٹس 12 گھنٹے چلیں گے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ

October 2, 2015 1:23 pm0 commentsViews: 18

پانی کی تقسیم کا نظام درست اور مفت ٹینکرز صرف غریب علاقوں‘ مساجد اور امام بارگاہوں کو فراہم کئے جائیں گے
لیکجز دور کرنے کیلئے مہم شروع کی جائے گی‘ ایم ڈی واٹر بورڈ کی کمشنر کراچی کو پانی کی صورتحال بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہائیڈرنٹ 12 گھنٹے چلانے اور غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ پانی کے مفت ٹینکرز صرف غریب علاقوں اور مساجد و امام بارگاہوں میں فراہم کئے جائیں گے‘ گزشتہ روز کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں شہر میں پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدینی فرید ‘واٹر بورڈ کے چیف انجینئرز اور دیگر نے شرکت کی‘ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پانی کی یکساں تقسیم کے نظام کو درست کیا جائیگا‘ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی مصباح الدین فرید نے اس سلسلہ میں کمشنر کراچی کو تفصیلی بریفنگ دی‘ جس کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی کنکشنز کے خاتمہ اور لیکجز کو دور کرنے کیلئے واٹر بورڈ مہم شروع کریگا‘ اجلاس میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائیڈرنٹ کے اوقات24 گھنٹے کے بجائے12 گھنٹے کئے جائیں گے‘ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واٹر بورڈ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سب سوئیل لائنوں کو ہائیڈرنٹ سے دور رکھا جاسکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا سوئیل واٹر ٹینکرز صرف صنعتوںکو فراہم ہوں اور وہ پینے کیلئے استعمال نہ کئے جاسکیں۔

Tags: