اینٹی کرپشن ٹیم کا میٹرک بورڈ پر چھاپہ‘ ریکارڈ تحویل میں لے لیا

October 2, 2015 1:25 pm0 commentsViews: 26

میٹرک بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں اور نتائج کے حوالے سے کرپشن کی شکایات پر کارروائی کی گئی
چھاپے کے وقت بورڈ کے چیئرمین‘ سیکریٹری اور ناظم امتحانات موجود نہیں تھے‘ ملازمین سے پوچھ گچھ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ انسداد رشوت ستانی کی ٹیم نے ثانوی تعلیمی بورڈ میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا‘ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کی3 رکنی ٹیم اچانک میٹرک بورڈ آفس پہنچی اور انتظامیہ سے گزشتہ برسوں میں ہونیوالی بھرتیوںاور امتحانات سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ‘ محکمہ انسداد رشوت ستانی کی کارروائی کے وقت بورڈ کے چیئرمین‘ سیکریٹری اور ناظم امتحانات دفتر میں موجود نہیں تھے‘کارروائی کے دوران بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں اور نتائج کے حوالے سے ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ ثانوی تعلیمی بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوںو تقرریوں کی اطلاعات اور کرپشن کی شکایات پر مارا گیا‘ قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری نے اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے طلب کردہ ریکارڈ فراہم کردیا۔ ترجمان بورڈ کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کی ٹیم شعبہ ایڈمنسٹریشن سے مختلف فائلوں کے7,6 بندل ساتھ لے گئی۔

Tags: