کراچی میں موسم شدید گرم، پارہ 42ڈگری تک جانے کا امکان

October 2, 2015 1:37 pm0 commentsViews: 21

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جمعرات کو بھی موسم کا مزاج گرم رہا جبکہ آج محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پارہ بھی 40سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے۔سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث ہوا میں نمی کم ہو گئی جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے چلنے والی ہوائیں رکی ہوئی ہیں جبکہ فضا میں ہوا کا دباو بڑھنے کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔

Tags: