بلدیہ اور کے ڈی اے میں لیز پر عائد پابندی ختم

October 2, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے لیز پر لگائی گئی پابندی ہٹا دی، واضھ رہے کہ کمشنر کراچی اور سابق ایڈمنسٹر شعیب صدیقی نے مختلف بے قاعدگیاں سامنے آنے کے بعد 31 جولائی 2015ء کو لیز پر پابندی عائد کر دی تھی، میٹرو پولیٹن کمشنر کے ایم سی سمیع الدین صدیقی کی جانب سے ڈسٹرکٹ رجسٹرار کراچی کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے کے ایم سی اور کے ڈی اے کی حدود میں لیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Tags: