عمران خان کی جان کو خطرہ

October 3, 2015 2:22 pm0 commentsViews: 22

پنجاب پولیس نے خطرے سے بچنے کیلئے تھریٹ لیٹر جاری کردیا
حلقہ 122 میں نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے کہا گیا ہے
مزنگ لاہور میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر فائرنگ
مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے، فائرنگ کرتے ہوئے فرار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے تھریٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو دہشت گردی سے خطرہ ہے۔ اس لیے وہ احتیاط سے کام لیں۔ خط میں پولیس نے ہدایت کی ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں نقل و حرکت کو محدود کردیں اور اپنے شیڈول میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں ایک دن پہلے آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب مزنگ میں واقع این اے 122 کی الیکشن مہم کے لیے قائم تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کی گئی ہے۔ تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے جن کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

Tags: