آج صبح، علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے

October 3, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 61

مرحوم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، صدر اور وزیراعظم اور سیاسی رہنمائوں کا اظہار تعزیت
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح شاعر مشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس(ر) جاوید اقبال لاہور میں انتقال کرگئے‘ مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے‘ مرحوم کی نمازجنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائیگی‘ نجی ٹی وی کے مطابق بیگم ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنے شوہر کی موت کی تصدیق کردی ‘ جسٹس(ر) ڈاکٹر جاوید اقبال 5 اکتوبر 1924 کو پیدا ہوئے‘ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے جج کے عہدے پرفائز رہے‘ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر بھی رہ چکے ہیں‘ ڈاکٹر جاوید اقبال کئی کتابوں ک مصنف تھے‘ اور ان کو کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا‘ شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی کتاب جاوید نامہ بھی ڈاکٹر جاوید اقبال کے نام پر رکھا‘ ان کی بیگم جسٹس ناصرہ جاوید بھی لاہور ہائی کورٹ کی جج رہی ہیں‘ صدر ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف‘ آرمی چیف راحیل شریف‘ گورنر پنجاب ‘وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ‘صوبائی گورنر اور وزراء اعلیٰ کے علاوہ وفاقی وزراء انکے انتقال پر نے تعزیت کااظہار کیا ہے۔

Tags: