راولپنڈی کی پہلی اور ملک بھر کی دسویں ہارڈیز آئوٹ لیٹ کا افتتاح

October 3, 2015 2:25 pm0 commentsViews: 25

کراچی( پ ر) یکم اکتوبر کو ہارڈیز نے اپنی نئی برانچ‘ ہارڈیز راولپنڈی کا آغاز کیا ‘جو کہ41 حیدر روڈ‘ (نزد تہذیب بیکری) میں واقع ہے‘ ہار ڈیز نے لاہور‘ کراچی‘ ملتان فیصل آباد اور اسلام آباد جیسے شہروں میں بہترین فاسٹ فوڈ ‘ چکنک برگرز‘فش برگرز اور بیف برگرز کا منفر د ذائقہ کامیابی سے متعارف کروانے کے بعد اب راولپنڈی میں بھی اپنی آئوٹ لیٹ کا آغا زکیا ہے‘ یہ راولپنڈی کی پہلی اور ملک بھر کی دسویں ہارڈیز آئوٹ لیٹ ہے‘ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سیکٹر میںہارڈیز اپنی ہائی کوالٹی پراڈکٹس اور منفر ذائقہ کی بدولت جانا جاتا ہے۔ کھانے کے شوقین لوگوں کیلئے یہ راولپنڈی میں ایک منفرد جگہ ہوگی‘ افتتاحی تقریب میں محترمہ چیئرئیل ڈوکیلو کمرشل کونسلر‘ یو ایس ایمبسی ‘ایان علی خان( کمرشل اسپیشلسٹ‘ یو ایس ایمبیسی) ‘راشد رائے راجہ( ایگریکلچرل اسپیشلسٹ ‘یو ایس ایمبیسی اور اینتھی الفانسو( ایڈمن اسسٹنٹ یو ایس ایمبیسی) نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل یوسف( سی ای او‘ ہارڈیز پاکستان) نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح راولپنڈی میں بھی ہارٹیز ذائقہ کو برقرار رکھا جائے گا اور ملک کے دیگر شہروں میں ہارڈیز کی آئوٹ لیٹس کے قیام سے ہارڈیز کے نیٹ ورک کو مزید وسیع کیا جائیگا۔