حضرت عثمان غنی ؓ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

October 3, 2015 2:25 pm0 commentsViews: 37

کراچی( اے پی پی) امیر المومنین خلیفہ سوئم، ذوالنورین حضرت عثمان غنی ؓ کا یوم شہادت آج 18 ذوالحجہ بروز ہفتہ بمطابق 3 اکتوبر کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس موقع پر مختلف مذہبی، دینی، سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں و اداروں کی جانب سے تمام بڑے شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز ، مذاکروں اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن سے ملک کے ممتاز علمائے کرا، مشائخ عظام اور مذہبی دانشور خطاب کریں گے۔