بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں اسلحہ پڑا گیا

October 3, 2015 2:27 pm0 commentsViews: 22

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان میں دہپشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایف سی ژوب میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا۔ پکڑے گئے اسلحے میں3 راکٹ لانچر، 23 گولے، ہینڈ گرینیڈز اور بم شامل ہیں۔ ترجمان ایف سی کے مطابق پکڑا گیا اسلحہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال ہونا تھا۔

Tags: